میانوالی کا پولیوزدہ وکیل،ہمت،حوصلہ اور علم کی خوبصورت مثال

میانوالی کا پولیوزدہ وکیل،ہمت،حوصلہ اور علم کی خوبصورت مثال


میانوالی ( 24نیوز )پولیو کا شکار 62 سالہ محمد اقبال شاہ ایڈووکیٹ ہمت اور حوصلہ کی خوبصورت مثال ہیں۔ محمد اقبال شاہ شیکسپیئر کے شہرہ آفاق ڈرامہ اوتھیلو کا اردو میں منظوم ترجمہ بھی کر چکے ہیں۔

انسان میں ہمت اور حوصلہ ہو تو معذوری مجبوری نہیں بنتی،،، میانوالی کے محمد اقبال نے یہ ثابت کر دیا،محمد اقبال بچپن میں پولیو کا شکار ہوا ، لیکن اس نے گھر پر رہ کر اپنی تعلیم مکمل کی، ایم اے اسلامیات کیا پھر ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ محکمہ صحت میں پندرہ سال بطور کلرک ملازمت کےبعد خود کو ادب کیلئے وقف کر دیا۔

انگریزی، اردو، فارسی اور پشتو ادب کو خوب پڑھا، اردو زبان میں اپنا مجموعہ کلام”بے وضو نگاہیں“ شائع کیا، جس کے بعد شیکسپیئر کے شہرہ آفاق ڈرامہ” اوتھیلو“‘ کا اردو زبان میں پہلا منظوم ترجمہ بھی کیا۔

عرب شہزادی کوزمیں نگل گئی یا آسمان کھاگیا،دنیا کی تشویش بڑھنے لگی

وہیل چیئر پر بیٹھا محمد اقبال ایڈووکیٹ ان دنوں اپنا نیا مجموعہ کلام تیاری کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس وکیل کی حیثیت سے آن لائن کام کرکے باعزت روزگار بھی کما رہا ہے۔