کرنل جوزف کو تحفظ دینے والا سیکورٹی افسر گرفتار


اسلام آباد(24نیوز)  امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، ملزم کو   تحفظ دینے والے سکیورٹی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو  سیکورٹی دینےوالے افسر تیمور پیرزادہ کو  گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اے آئی جی آپریشن عصمت اللہ جونیجو نے امریکی ملٹری اتاشی کو موقع سے بھگانے والے دیگر سیکیورٹی عملے کی بھی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی مشہور کمپنی نے "دراز ڈاٹ پی کے" کو خرید لیا

واضح رہے کہ کرنل جوزف نے اسلام آباد کے علاقہ بارہ کہو میں سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔