لاہور:گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ


لاہور(24نیوز) گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں اور آگ بجھانےکیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، طیارہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا۔

تباہ ہونے والا طیارہ الٹرا لائٹ تھا جس نے ائیر بورن کمپنی کے ہینگر سے پرواز کےلیے اجازت لی تھی،اس طیارہ میں دو پائلٹ تھے، حادثے میں ٹرینر محمد فہیم اور کو پائلٹ ہشام معمولی زخمی ہوئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

  طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو نا گریز وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا،طیارہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب گرا تھا ، خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔ ان کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کسی مکان کی دیوار سے ٹکرایا تھا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں حادثہ کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

 لاہور کے والٹن ایئرپورٹ شہرمیں فیروزروڈ پرواقع ہے، جہاں ہوابازی کی تربیت دی جاتی ہے۔ چھ سال کے دوران شہر میں تربیتی طیارے گرنے کے تین واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں خاتون پائلٹ سمیت دو افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔چھ سال کے دوران مختلف وجوہات سے شہر میں تین تربیتی تیارے گر کر تباہ ہوئے۔ تئیس فروری دوہزاربارہ کوماڈل ٹاؤن میں چھوٹاتربیتی طیارہ ایچ بلاک ماڈل کے مکان نمبر143کے لان ميں گرکرتباہ ہوگیا جس میں سوارخاتون پائلٹ انسٹریکٹرانیتا اورزیرتربیت پائلٹ وقارجاں بحق ہوگئے،،دونوں افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل شو روم پر ڈکیتی کی واردات
 
فروری میں ہونے والے حادثے کے چند ماہ کے بعد فیلکن سوسائیٹی میں جون دوہزارسولہ کووالٹن ایئرپورٹ پرایک تربیتی طیارہ ٹیک آف کے بعد گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اورمعاون پائلٹ محفوظ رہے تھے۔ حادثہ ٹیک آف کرتے ہوئےطیارے کا ٹائر پنکچر ہونےکے باعث پیش آیا۔

دوستمبردوہزارسولہ کوبھی تربیتی طیارے کومعمولی حادثہ پیش آیا، طیارہ ٹیک آف سے قبل پھسل گیا، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچا لیا، حادثےمیں پائلٹ محفوظ رہا۔

 پڑھنا نہ بھولیں:کتوں کو گالی دینے پر زمیندار نے سات سالہ بچہ سمیت 2 افراد کو قتل کردیا
 
گارڈن ٹاون میں پیش آنے والے حادثے میں بھی معجزاتی طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم طیارے گرنے کے واقعات کے بعد حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جانی چاہیے تاکہ آئیندہ حادثات سے بچا جائے۔