نواز شریف پر اربوں ڈالر بھارت منتقل کرنے کا الزام، نیب نے ایکشن لے لیا

نواز شریف پر اربوں ڈالر بھارت منتقل کرنے کا الزام، نیب نے ایکشن لے لیا


اسلام آباد(24نیوز)  نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے پر ایکشن لے لیا۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے  کہ یہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی تھی۔بھارتی حکومت کے خزانے میں 4.9 ارب روپے بھیجے گئے جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔اور یہ بات ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس،نیب نے مزید مہلت مانگ لی

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ بنک نے ایسی تمام رپورٹس کو 2016 ہی میں جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا تھا۔