اسرائیلی وزیر کی شام کے صدر کو قتل کی دھمکی


24نیوز: اسرائیلی وزیر نے شام کے صدر کو قتل کی دھمکی دے دی، چین میں کرپشن کے الزام میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما کو عمرقید سنا دی گئی۔ جرمنی میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم، 2 افراد ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے صوبہ باویریا میں ایک مال بردار گاڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔اسرائیلی وزیر توانائی یوفال اشٹائنٹز نے شامی صدر بشار الاسد کو دھمکی دی ہے اگر انہوں نے ایران کو اسرائیل کے خلاف کسی کارروائی کی اجازت دی تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ یوفال کا یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بشار حکومت کو دی گئی وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’بھارتیو کشمیر سے نکل جاؤ‘کشمیری پروفیسرنعرہ حق بلند کرتے ہوئےشہید ہو گیا
 
 جس میں بنیامین نیتن یا ہو نے کہا تھا کہ اسرائیل کسی صورت بھی ایران کو شام میں مستقل عسکری وجود کی اجازت نہیں دے گا۔عراق میں چار دن بعد عام انتخابات ہو رہے ہیں، ایسے میں سویلین اتحاد کے سربراہ فائق الشیخ علی نے شراب نوشوں سے ووٹ مانگ لئے۔ فائق الشیخ علی نے کہا کہ اگر آپ لوگ مے نوشی کا اپنا شوق بلا روک ٹوک جاری رکھنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں ووٹ دے کر ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کا رکن منتخب کرائیں کیونکہ پہلے بھی وہ واحد شخص تھے جنہوں نے شراب نوشوں کے حق میں آواز اٹھائی تھی۔

پڑھنا نہ بھولیں:عرب شہزادی کوزمیں نگل گئی یا آسمان کھاگیا،دنیا کی تشویش بڑھنے لگی
 
امریکی ریاست ہوائی میں کے جزیرے میں آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مزید کئی گھر اور گاڑیاں جلا ڈالیں، جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر جنگل بھی راکھ ہوچکا ہے۔  سرکاری حکام کے مطابق لاوے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چین کی عدالت نے چانگ چی شہر میں کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ سن ژینگ چی کو کرپشن کے الزام میں عمرقید کی سزا سنا دی۔ 54 سالہ سن ژینگ نے عدالت میں 27 ملین ڈالر کی کرپشن کا اعتراف کیا تھا۔

یہ خبر ٖ ضرار پڑھیں:امریکی سینیٹر زندہ لیکن آخری رسومات کی تیاریاں شروع
 
بولیویا کے شہر سانتا کرز میں دکانداروں اور پولیس میں تصادم ہوا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ 20 سے زائد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ دکاندار نئی مارکیٹ کی تعمیر کے لئے علاقہ خالی کرنے کے حکم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔