بلاول بھٹو نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی


  24نیوز: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بڑی پیشکش کردی۔

 بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرلیں، پیپلزپارٹی کے جلسے کے لئے کوئی دوسرا مقام تلاش کر لیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کراچی ہمارا شہر ہے کہیں بھی جلسہ کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کرنے کی پیشکش کی اوران کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کا رویہ انتہائی خراب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف پر اربوں ڈالر بھارت منتقل کرنے کا الزام، نیب نے ایکشن لے لیا

 گزشتہ رات کراچی میں 12مئی کو جلسے کے مقام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں تصادم ہوا تھا جس کی وجہ سے  کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں جلادی گئی تھیں۔دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی میں پتھراؤ کیا گیا تھا جب ایک دوسرے پر ڈنڈوں سمیت ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito