نوجوان نسل محنت، کردار سازی سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے: آرمی چیف

نوجوان نسل محنت، کردار سازی سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے: آرمی چیف


کوئٹہ (24 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر ایک پر لازم ہے کہ وہ ملکی قانون کی پابندی کرے۔ آئین کے اندر رہ کر اپنا کردار کرنا ہم سب پرلازم ہے۔ پاک فوج آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ملک کا دفاع کرے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان نسل محنت اور کردار سازی سے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے۔ مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن قائم ہوا۔ چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، ہزارہ برادری کا دھرنا ختم، پاک فوج پراعتمادکااظہار 

اس سے قبل پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح کر دیا۔

بلوچستان میں باڑ کی لمبائی 1268 کلومیٹر ہے۔ 225کلو میٹر باڑ مکمل ہو گئی۔ آرمی چیف نے کوئٹہ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے کیمپس کا بھی افتتاح کر دیا۔ جس پر طلبہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے خواب پورا کر دیا ہے۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کیمپس کے قیام پر 2 ارب 63 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں 14ہزار کیمرے نصب ہوں گے۔