سوشل میڈیا پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ منظر عام پر آ گیا

سوشل میڈیا پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ منظر عام پر آ گیا


راولپنڈی (24 نیوز) سوشل میڈیا پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم، راولپنڈی کا شہری خاتون کی باتوں میں آ کر ایک لاکھ سے زائد رقم گنوا بیٹھا، گینگ نے بلیک میلنگ شروع کر دی۔

خاتون شیرون راؤ نے میسنجر پر میٹھی باتیں کر کے دانش نامی شہری کو پھانس لیا، اپنے آپ کو افغانستان میں امریکی فوجی ظاہر کر کے مدد کی آفر کی۔ دانش باتوں میں آ گیا اور اپنی مکمل تفصیلات بتادیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی مشہور کمپنی نے "دراز ڈاٹ پی کے" کو خرید لیا 

خاتون نے نوجوان کو 10 ملین ڈالر بھیجنے کا ڈرامہ رچایا اورجعلی ثبوت بھیج دیا۔ گینگ کے دوسرے ممبر ڈیوڈ جس نے خود کو امریکی ڈپلومیٹ ظاہر کر کے شہری سے پارسل کی کسٹم کی مد میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے بذریعہ بینک اکاؤنٹ وصول لیے۔ اکاؤنٹ ظہور حسین کے نام پر راولپنڈی صدر میں واقع ہے، رقم لینے کے بعد بلیک میلنگ شروع کردی۔

مزید 2900 ڈالر مانگے، نہ دینے پر باکس اسکین کرنے کی دھمکی دی۔ باکس اسکین ہو گیا تو تم دہشتگردی کیس میں پھنس جاؤ گے۔ شیرون راؤ نے دانش کو 2900 ڈالر دینے کے لیے ای میل کر دی۔ ورنہ ہم دونوں دہشت گردی کی فنڈنگ میں پھنس جائیں گے۔

پڑھنا نہ بھولیں: بل گیٹس کا بڑا انکشاف، 6ماہ میں تین کروڑ انسان موت کا سامنا کریں گے 

معاملہ کے سارے ثبوت، سب ریکارڈ ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کر لیے۔ گینگ کے رکن ڈیورڈ نے فون کالز اور میسج پر دانش کو قانونی کارروائی کی دھکمیاں بھی دے ڈالیں۔