احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کے بارے میں اہم انکشافات


لاہور (24 نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزم عابدحسین نے 4 ماہ قبل 15 ہزار روپے میں پسٹل اور 1800 روپے میں گولیاں خریدیں۔ وہ حملہ کے لیے موقع کا انتظار کررہا تھا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے شبہ میں 23 افراد کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ زیرحراست افراد کا تعلق ملزم عابد حسین سے بتایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف عابدحسین کے اہلخانہ تاحال گھر سے غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی جی آئی ٹی تشکیل، ملزم کا اقبالی بیان سامنے آگیا 

سابق وزیراعظم نوازشریف نے سروسز ہسپتال لاہورمیں وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔ سابق وزیراعظم نے وزیرداخلہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹروں نے نوازشریف کو احسن اقبال کے جاری علاج کے حوالے سے بریفنگ دی۔