پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے عوام کا احتجاج مسترد, ای سی سی کا فیصلہ درست قرار دیدیا کسی کابینہ رکن نے مخالفت نہیں کی۔

وفاقی کابینہ نے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ درست قرا دیدیا۔ ای سی سی نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالنے کی منظوری دی ای سی سی ارکان نے قیمتوں میں اضافے پر اختلافی نوٹ نہیں دیا, ای سی سی نے اتفاق رائے سے پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ دیا۔

دستاویز کے مطابق ای سی سی ارکان نے اوگرا کی تجاویز سے اتفاق کیا, ای سی سی نے فوری طور پر عوام پر بوجھ ڈالنے کا فیصلہ دیا، ای سی سی نے عوام پر بوجھ ڈالنے کیلئے کابینہ اجلاس کا انتظار نہ کرنے کا فیصلہ دیا۔ ای سی سی ارکان میں شیخ رشید, مراد سعید, خسرو بختیار, عمر ایوب اور عبد الرزاق داؤد شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 3مئی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer