محکمہ موسمیات نےبارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےبارشوں کی پیشگوئی کردی


اسلام آباد(24نیوز) محکمہ موسمیات نےکل سےملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کردی،مختلف علاقوں میں 25مئی تک تیز آندھی،بارش، ژالہ باری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، ملک کےمختلف علاقوں میں تیز آندھی،بارش اورژالہ باری کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہ سکتا ہے،رمضان المبارک کےدوران سندھ،بلوچستان، جنوبی پنجاب ، شمالی پنجاب ،خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اکثر مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش ہوگی،مری، گلیات،کشمیر،گلگت بلتستان میں دن کےدرجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا مزیدکہناتھاکہ مئی کے آخرمیں اورجون کےآغازپر ملک بھرمیں گرمی کی ایک شدید لہرمتوقع ہے۔