حملہ آور کی دھماکے سےپہلے کی ویڈیو 24 نیوز کو موصول



لاہور( 24نیوز ) داتا دربار کے باہر دھماکا کرنے والاخود کش بمبار کس طرف سے آیا؟ سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب کیسے پہنچا؟ گلیوں اور سڑکوں پر نصب کیمروں کی چیکنگ شروع کر دی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق داتادربارکے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے سے رنج والم کے کی فضا پھیلی ہوئی ہے،تفتیشی ذرائع اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےخود کش بمبار کے بارے معلومات حاصل کرنے کی کھوج شروع کردی ہے،24 نیوز کو موصول ہونے  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور  کی عمر18 سے 20 سال تھی جس نےنیلے رنگ کی شلوار قمیص پہنی ہوئی تھی،بمبار مبینہ طور پر شیش محل روڈ سے آیا.

حملہ آور ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب رکھے رکاوٹیں پار کر آگے پہنچا، شیش محل روڈ سے گیٹ نمبر 2 کیطرف چیکنگ پوائنٹ پر نرمی برتی جارہی تھی،حملہ آور شیش محفل روڈسےسیدھا ایلیٹ کی گاڑی کے قریب آیا اور خود کا اڑا لیا،حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شیش محل روڈ سمیت دیگر گلیوں اور سڑکوں پر نصب کیمروں کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

داتا دربار احاطے کی سرچ اینڈ سویپ کا عمل مکمل کر لیا گیا،حملہ آور کیا داتا دربار کے قریب رات بھرٹھہرا رہا؟حملہ آور کو سہولت کار کیسےداتا دربار لے کر آیا؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کھوج لگانے کا کام شروع کر دیا۔

 تفتیشی ذرائع کاکہناتھاکہ پولیس آفسر ان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے داتا دربار کنٹرول روم سے فوٹیج دیکھ کر معلومات لے رہے ہیں،سیف سٹی کنٹرول روم سےبھی حادثےسےمتعلق فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے.