میشا شفیع کا کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

میشا شفیع کا کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور


لاہور(24نیوز) سیشن جج لاہور خالدنواز نے ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع کا کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

سیشن جج لاہور خاکد نواز نے ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست کو منظور کرتے ہوے اسے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں بھجوا دیا ۔ عدالت میں میشا شفیع نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد ہر عدم اعتماد کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ کیس کو کسی اور عدالت میں منتقل کیا جائے ۔

واضح رہے کہ عدالت میں گلوکار علی ظفر نے میشاشفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔