ٹرمپ نے آسٹریلیا میں کئی سٹوروں کا صفایا کردیا

ٹرمپ نے آسٹریلیا میں کئی سٹوروں کا صفایا کردیا


کینبرا(24نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے آسٹریلیا میں کئی سٹوروں کا صفایا کردیا، انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا،جس میں ٹرمپ کا ماسک لگائے ایک شخص کو دکانوں سے رقم اور قیمتی اشیا چراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ایک شاپنگ مال میں بھی رات کے وقت ایسا ہی کچھ ہوا جب امریکی صدر ٹرمپ کا ماسک لگا کر ایک ڈاکو نے کئی دکانیں لوٹ لیں، اس ڈاکونے دکانوں کے شیشے توڑ کر اندر موجود پیسے اور قیمتی سامان اْٹھایا اور چلتا بنا،پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے ٹرمپ کا ماسک لگائے اس ڈاکو کے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER