" حکومت کرنا بہت آسان ہے"



اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتےہیں اپوزیشن کےمقابلےمیں حکومت کرنا بہت آسان ہے۔

عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو کنٹینرپرگھنٹوں تقاریرکرتے تھے، فی البدی بولتے تھے لیکن زبان پھسلنے کی کبھی بات نہیں ہوتی تھی تاہم جب سےوہ وزیراعظم بنےہیں، زبان ہے کہ بار بارسلپ ہوئے جاتی ہے۔

اب خودہی فیصلہ کرلیجئے،  کیاحکومت کرناواقعی آسان ہے؟ یاخان صاحب اسے آسان کہہ کراپنی مشکل آسان کررہے ہیں۔