آئندہ ماہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع

آئندہ ماہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع


(24 نیوز) آئندہ ماہ وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اگلے ماہ کرغزستان میں منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہوسکتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مودی کی بشکیک میں ملاقات تئیس مئی کو بھارتی انتخابات کے نتائج پرمنحصر ہے، علاوہ ازیں کرتارپورراہداری کھولنے کے حوالے سے پاک بھارت رابطے دو مختلف سطح پرجاری ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer