دادو کے قریب خوفناک حادثہ، 8افراد جاں بحق

دادو کے قریب خوفناک حادثہ، 8افراد جاں بحق


کراچی(24نیوز) دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور تیس  سے زائدزخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق سندھ کے ضلع دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مسافر کوچ کی رفتار تیز ہو نے کی وجہ سے کوچ ٹرالرکے نیچے دھنس گئی، جس کے نتیجہ میں 8افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین  اور بچے بھی شامل ہیں متعدد کی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا  مسافر کوچ کو حادثہ   کراچی سے لاڑکانہ جاتے ہو ئے پیش آیا، حادثہ کے فورا بعد امدادی کارروائیاں جاری کردیں گئیں زخمیوں  اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کوچ کا ڈارئیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔