وزیر اعظم کاشکایت سیل مخص دعوں تک محدود


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایت کنندہ کارروائی کےمنتظر ہے ، ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف اپنے ماتحت افسر کو ہراساں کرنے کی ایک اور شکایت وزیر اعظم کے شکایت سیل پی سی پی کو ارسال کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان اسلم کی جانب سے دوسری مرتبہ شکایت بھجوائی گئی ہے،  جس کی کاپی 24 نیوز نے کاپی حاصل کرلی،وزیر اعظم کا شکایت سیل پاکستان سیٹیزن پورٹل بھی مطلوبہ نتائج دینے کی بجائے محض دعوں تک محدود ہوکر رہ گیا،شکایت کرنے والوں کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا گیا،وزیر اعظم کے شکایت مرکز میں موجود افسر متاثرین کو دوبارہ شکایت بھجوانے کے مشورے دینے لگے۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف اپنے ماتحت افسر کوہراساں کرنے کی ایک اور شکایت وزیر اعظم کے شکایت سیل پی سی پی کو ارسال کردی گئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان اسلم کی جانب سے دوسری مرتبہ شکایت بھجوائی گئی ہے،  پہلی شکا یت  29 اکتوبرکو ڈی جی کے ناروا رویے کے خلاف کی تو وہ انتقامی کاروائی پر اتر آئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے  کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے ایف آئی اے کے متعدد افسر فون اور میسجز کرکے فیملی کو ہراساں کررہے ہیں،اب بیوی اور سالے کو انکوائری کے بہانے ہراساں کرنے کے لئے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا جارہا ہے،ان کامزید کہنا تھا کہ بھائی کا شناختی کارڈ اور دستاویزات مانگی جارہی ہیں، ڈی جی کی جانب سے ایسے رویے پر سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہوں۔

جبکہ قائم کردہ شکایت سیل کے حکام کا متاثرہ افسر کو کہنا تھا کہ شکایت وزیراعظم عمران خان کوبجھوادی گئی ہےجس کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔