قانون ہاتھ میں لینے والوں کونشان عبرت بنائیں گے: شہریار آفریدی


اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب قوم کے لیے نیشنل سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔ جب ہم ایوان میں بیٹھ کر پالیسی نہیں بنائیں گے ایسے حالات آتے ہیں۔  جب دھماکہ ہو یا کوئی دھرنا ہو خون خرابے تک معاملہ حل نہیں ہوتا۔ آسیہ کے معاملے پر عوام کو حقائق کا علم نہیں۔

ہم نے ماضی میں بیٹھ کر قانون نہیں بنائے۔ نئے پاکستان میں کسی کے خون کے بدلے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ توڑ پھوڑ والوں کی فوٹیج لبیک والوں کو دکھائی۔ انہوں نے کہا یہ ہمارے کارکنان نہیں۔ تحریک لبیک سے ایک اور میٹنگ رکھی ہے۔ پی ٹی اے سائبر کرائم ایف آئی اے والوں سے فوٹیجز لی ہیں۔ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں مزید بھی ہوں گی۔ سینیٹ اجلاس کے باعث آج ایف اے ٹی ایف اجلاس میں نہیں گیا۔

نئے پاکستان میں پاکستانیوں پر گولیاں نہیں چلائیں گے گلے لگائیں گے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کچھ سیاسی جماعتوں کے ورکرز نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی چاہے وہ ایوان کا حصہ ہو۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito