وزیر آباد ٹی ایچ کیوہسپتال، ملازموں کوڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

وزیر آباد ٹی ایچ کیوہسپتال، ملازموں کوڈانس کرنا مہنگا پڑگیا


وزیر آباد (24 نیوز) ٹی ایچ کیوہسپتال وزیرآباد کےدوملازموں کوڈانس کرنامہنگاپڑگیا، ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ای ڈی او ہیلتھ نے نوکری سے نکال دیا، دونوں نوجوان ڈیلی ویجز ملازم تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں2 ملازموں کی ڈانس کی ویڈیووائرل ہوئی تو ای ڈی اوہیلتھ نےایکشن لےلیا، ڈانس کرنےوالے دونوں ڈیلی ویجز ملازمین کونوکری سےنکال دیاگیا۔ذرائع کےمطابق دونوں نوجوانوں کوہسپتال انتظامیہ اس سے پہلے ان کی کارکردگی کے حوالے سے دو شوکا ز نو ٹس جاری کرچُکی تھی، دونوں ملازم ڈیلی ویجز پر تھے۔معاملہ سوشل میڈیاپروائرل ہونےکےبعددونوں نوجوانوں کونوکری سےفارغ کیاگیا۔