زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری


کراچی ( 24 نیوز )زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ، سعودی عرب سے ملنے والے ڈالر بھی ابھی تک پاکستان نہ پہنچ سکے، ایک ہفتے میں مزید ساڑھے 11 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور سود کی ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں بھی 1 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔ جس کے باعث ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14 ارب 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کا حجم 7 ارب 67 کروڑ 89 لاکھ ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں کا حجم 6 ارب 38 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہ گیا، واضح رہے کہ نئی حکومت کے اقتدار کے دوران اب تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 ارب 66 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔