اب آنا تو استعفیٰ لے کر آنا، مولانا کا حکومتی کمیٹی کو پیغام



اسلام آباد(24نیوز) مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفے پر ڈٹ گئے، انھوں نے واضح اعلان کیا کہ  اب حکومتی کمیٹی آئے تو استعفیٰ لے کر آئے۔

آزادی مارچ کے آٹھویں روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام کا خیر مقدم کیا،انھوں نے کہا کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، اور غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے، اللہ استقامت عطا فرمائے اس کے ساتھ ہی  پنڈال پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اپنی بہن کی منی لانڈرنگ چھپائی اور سیاستدانوں کو کہتے ہیں انھیں این آر نہیں دوں گا، انھوں نے کہا کہ اب آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے متعلق کہا کہ بے معنی مذاکرات کی ضرورت نہیں،  اب آنا تو استعفیٰ لے کر آنا.  

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔