پھولنگر، خواتین بھی جرائم کرنے لگیں

پھولنگر، خواتین بھی جرائم کرنے لگیں


پھولنگر(24نیوز) پھولنگرمیں دوخواتین جیولری کی دکان سےزیورات چراکرفرارہوگئیں۔

تھانہ سٹی کی حدود میں شٹر توڑ گینگ کے بعد سونا چوری کرنے والی خاتون کا گروہ متحرک ہوگیا،  سونے کا بوکس چوری کر کے جیولر کو لاکھوں کا چونا لگا دیا۔  سی سی ٹی وی فوٹیج  فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین دوکان کے اندر آئیں  اور دوکاندار سے کو پیچھے پڑے سونے کی چین دیکھانے کو کہا جس پر دوکاندار جیسے ہی پیچھے مڑا تو ان میں سے ایک عورت نے کاؤنٹر میں پڑے سونے سے بھرے بوکس کو اٹھا کر پہلے نیچے رکھا اور پھر چھپا لیا اور بڑی صفائی سے جیولر کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا کر فرار ہوگئیں۔  پولیس نے درخواست کے بعد کارروائی شروع کر دی،  پولیس کا کہناایسی خواتین جہاں بھی دیکھیں تھانہ سٹی پھولنگر میں لازمی اطلاع دیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔