کرتار پور راہداری کھلنے پر سکھ برادری خوشی سے نہال

کرتار پور راہداری کھلنے پر سکھ برادری خوشی سے نہال


مٹھی(فیض اللہ چارو )کرتارپورراہداری کھلنے پرمٹھی کی سکھ برادری بھی خوشی سے نہال ہے،راہدری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے مٹھی سے سکھ برادری کا وفد کرتارپور کیلئے روانہ ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کا سکھ برادری کو بڑا تحفہ۔کرتار پور راہداری کھلنے پردنیا بھر میں بابا گرونانک کے عقیدت مندخوشی سے نہال ہیں،سندھ میں مٹھی کی سکھ برادری کی خوشی بھی کم نہیں۔

مٹھی کی سکھ برادری کرتارپورراہداری کھولنے اورکرتارپوریونیورسٹی کے فیصلوں پروزیراعظم عمران خان کی مشکور دکھائی دیتی ہے،کرتارپورراہداری کا افتتاح ہفتے کے روزوزیراعظم عمران خان کریں گے،مٹھی سے سکھ برادری کا وفد بھی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer