ملتان، پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے مابین دوستانہ میچز

ملتان، پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے مابین دوستانہ میچز


ملتان(24نیوز) ملتان میں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے مابین دوستانہ میچزکھیلے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد سپورٹس جیمنیزیم میں موجود تھی۔

پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے مابین فرسٹ راؤنڈ کی چارفائٹس ملتان میں ہوئیں،  سپر فلائی ویٹ کے پہلے میچ میں پاکستانی باکسر انزل اور افغانستان کے باکسر رامین کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا، سپر فلائی ویٹ فرسٹ فائیٹ افغانستان کے باکسر رامین نے جیت لی۔  دوسری فائٹ میں افغانستان کے باکسرشہیداللہ نے پاکستانی باکسر تیمور خان کو شکست دی ۔ افغانستان کے کوچ ضمر خان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی ہے، ان کے باکسرز نے اچھی فائٹ کی۔

تیسری فائٹ میں پاکستانی باکسر علی داد نے بہترین کھیل پیش کیا اور افغانی باکسر اکبر دلسوز کو شکست دی جبکہ چوتھے اور آخری مقابلے میں افغانستان کے سمیر نے پاکستانی باکسر شاہ محمد کو شکست دی. پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری راشد منہاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باکسرز نے اچھی فائٹ کی۔ آئندہ پروگرام میں ایران افغانستان اور پاکستان کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

افغانستان سے باکسر پاکستان پیپلزپارٹی پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کی دعوت پر ملتان آئے ہیں۔ جیتنے والے باکسرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔