ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے اپنے زندگی کے راز کھول دئیے

ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے اپنے زندگی کے راز کھول دئیے


نیو یارک(24 نیوز)ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے اپنی زندگی کا راز کھول دئیے،کہتی ہیں کہ  پہلے ذاتی زندگی کے حوالے سے دباؤ کی وجہ سے ’پریشانی اور بےچینی‘ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں اس سے جڑے کئی خدشات ہیں اور ذہن آپ کو اشارے دینا شروع کر دیتا ہے،شوبز میگزین  کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کے بچے نہیں ہو سکتے، اس سے ناقابل یقین حد تک اضطراب اور بےچینی بڑھ جاتی ہے،میں  اکیلے خوش ہوں اور ’اپنی پارٹنر آپ‘ ہی ہوں۔

ہیری پوٹر فلوں سے شہرت پانے والی اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے کبھی اس بات پر یقین نہیں کرتی تھیں کہ آپ اکیلے خوش رہ سکتے ہیں،کہتی ہیں مجھے اس میں بہت وقت لگا، لیکن اب میں تنہا خوش ہوں۔

ایما خود خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن بھی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 2018 ان کی زندگی کا ایک مشکل مرحلہ تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer