ملکی حالات کی وجہ سے آڈیو البم ریلیز نہیں کیا: حمیرا ارشد

ملکی حالات کی وجہ سے آڈیو البم ریلیز نہیں کیا: حمیرا ارشد


لاہور (زین مدنی) معروف گلوکارہ  حمیرا ارشد  نے کہا ہے کہ میں  ملکی حالات  کو دیکھتے ہوئے اپنی  آڈیو البم  ریلیز نہیں کر رہی، جب بھی مناسب وقت ہوگا تو میں اپنی  آڈیو البم  ریلیز کروں گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز میں مثبت مقابلے بازی کا رجحان نا گزیر ہے، اگر کوئی فنکار اسے منفی سمجھتا ہے تو یقینا اس میں خامیاں اور کمزوریاں ہیں، مثبت مقابلے بازی سے کام میں نکھارپیدا ہوتا ہے اور یہ صرف گلوکاری میں ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی ہونا چاہیے، میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں معیار کو ترجیح دی ہے ، میرا کام دوسروں سے ہمیشہ مختلف ہوتا ہے۔

 انہوں نے ماضی میں ہٹ ہوئے مقبول گیتوں کو دوبارہ سے ری پروڈیوس کیا ہے جن پر کام ہورہا ہے وہ بھی جلد ہی ریلیز کروں گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔