میاں نواز شریف بیرون ملک جانے کیلئے تیار

میاں نواز شریف بیرون ملک جانے کیلئے تیار


اسلام آباد(24نیوز) ڈان اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف علاج کےلیےبیرون ملک جانےپر رضامند ہوگئے ہیں۔

ڈان اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف  ڈاکٹروں کی رائے کےبعد میاں نوازشریف لندن علاج کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں۔ میاں نوازشریف کانام ایک دوروز میں ای سی ایل سےنکل سکتاہے، ن لیگ نے میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ حکومت کےحوالےکردی۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ والد  کی طبعیت انتہائی خراب ہے۔ ان کوعلاج کے لیے فوری ملک سےباہرجانا چاہیے۔سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی والدین دوبارہ نہیں ملتے ۔ انہوں نے کہا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہونے کی وجہ سے میں سفر نہیں کر سکتی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔