قومی اسمبلی کا ماحول گرم،ہنگامہ آرائی،دبنگ تقریریں



اسلام آباد(24 نیور)قومی اسمبلی میں سیاسی ماحول گرم، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہنگامہ آرائی،دبنگ تقریریں کی گئیں،وقاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے دوران ماحول بے قابو ہونے پر سپیکر  اسد قیصر نے اجلاس منگل تک ملتوی کردیا۔

مولانا فضل الرحمان سے ہونے والے مذاکرات کو ’ٹائم پاس‘ ہیں: پرویز خٹک

 وزیردفاع اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک   نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والے مذاکرات کو ’ٹائم پاس‘ قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے جب تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کیا جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ آج دل سے بولنا چاہتا ہوں، کیا آپ لوگ سنیں گے، سن تو لو یار،  یہ تماشہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ والے صبر کریں، ابھی بہت دیکھنا اور برداشت کرنا پڑے گا، جتنا بیٹھنا ہے بیٹھو لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچانا، اگر مولانا کہتے ہیں جرگہ ٹائم پاس کے لیے ہیں تو ہم بھی آپ سے ٹائم پاس کررہے ہیں۔ہ ہم نے سارے دور دیکھے ہیں، 40 سال سے سیاست میں ہوں، یہ ملک ہمارا ہے ہم نے اس کے لیے قربانیاں دی ہیں، کوئی ہمیں آرڈیننس جاری کرنے سے نہیں روک سکتا، کیا اپوزیشن نے آئین نہیں پڑھا؟ آئین میں آرڈیننس کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو آئیں ٹیبل پر بیٹھیں، جمہوریت کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا، یہ آج جمہوریت اور قانون کی بات کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کہ جمہوریت اور قانون کیا ہے۔ مجھے اسی دن کا انتظار تھا کہ پاکستان میں ایماندار لیڈر آئے، اگر آپ پاکستان کی ترقی کے لیے کچھ کرتے تو عوام کے ساتھ ہوتے، ان کے دور میں تو پاکستان ترقی کررہا تھا اس لیے تو عوام نے انہیں مسترد کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کسی مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس آنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں، بے معنی آنا جانا نہیں ہونا چاہیے، آؤ تواستعفیٰ ساتھ لے کر آؤ اور اقتدار کے ایوان کو چھوڑنے کا اعلان کرکےآؤ، ہم نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ یہ سفر شروع کیا ہے اور اپنی منزل سے کم پر ہم راضی ہونے والے نہیں۔

جو ہمیں پتہ ہے وہ حکومت کو نہیں پتہ:خواجہ محمد آصف

لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو وہ پتہ نہیں جو ہمیں پتہ ہے ، ذرا صبر کریں ،الیکشن ہوں گے اور ہمارے مطالبات پر جلد ہوں گے،جو رویہ حکومت کا ہے ،یہی رویہ رہا تو نظام لپیٹ دیا جائے گا ،جمہوریت غرق ہو جائے گا ۔

ویڈیو دیکھیں:

وفاقی وزیر مراد سعید نے خواجہ آصف کا کچا چٹھہ کھول دیا

اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیر خارجہ ہوتے ہوئے اقامے پر باہر نوکری کرتے رہے ۔کوئی باہر ویلڈر بنا رہا ، تو کوئی مستری؟ سپیکر کے مذاکرات میں حصہ لینے پر اعتراض کیوں ؟ نون لیگ کے دور میں سارے سیاسی اجلاس ایاز صادق کے گھر میں ہوتے تھے۔

ویڈیو دیکھیں:

علی امین گنڈا پور اور حافظ اسعد محمود آمنے سامنے

  علی امین گنڈا پور اور حافظ اسعد محمود آمنے سامنے  آگئے،دونوں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ، جے یو آئی کے ارکان نے حکومتی چیلنج قبول کر لیا ،بولے علی امین گنڈا پور استعفیٰ دے ،کل الیکشن کرا لیں۔

ویڈیو دیکھیں:

اظہر تھراج

Senior Content Writer