نپولین کے لاپتہ جنرل کا معمہ حل کر لیا گیا

نپولین کے لاپتہ جنرل کا معمہ حل کر لیا گیا


24نیوز: روس میں کھدائی کے دوران ملنےوالے ڈھانچے کی شناخت ہوگئی، ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ایک ٹانگ والا ڈھانچہ نپولین کے پسندیدہ ترین جنرل کا ہے۔

روس کےمغربی علاقےمیں رواں سال جولائی میں فرانسیسی اور روسی ماہرین آثار قدیمہ کو عمارت کی بنیادوں کی کھدائی کے دوران تابوت سے ایک ڈھانچہ ملا تھا۔ ایک ٹانگ والے ڈھانچے کے ڈین این اے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ نپولین کے پسندیدہ ترین جنرل شارل ایتئن گیداں کا ہے۔

1821 میں فرانس کےروس پرحملےکے دوران سملنکس کے شہر کے قریب گیداں کو ایک توپ کا گولہ لگا تھا، زخمی ہونے والے 44 سالہ جنرل کی ایک ٹانگ کو کاٹنا پڑا تھا لیکن گنگرین ہونے کے باعث تین دن بعد گیداں کی موت ہوگئی جس کے بعد ان کا دل نکال کر فرانس بھیج دیا گیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔