عوام کیلئے خوشخبری، چینی کی قیمت میں حیران کن کمی

عوام کیلئے خوشخبری، چینی کی قیمت میں حیران کن کمی


لاہور(24نیوز) مہنگائی کے کڑوے گھونٹ پینے والے افراد کیلئے اچھی خبر، ضلعی انتطامیہ نے  چینی  کی قیمت میں 5 روپے  فی  کلو کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد،اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کاجائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد کے لئے آخری حد تک جائینگے، صارفین کےحقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ مرہ استعمال کی اشیا کا آن لائن ہوم ڈلیوری کا پروگرام بنا لیا ہے، پروگرام کا آغاز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سے ہوگا، صارفین کی سہولت کے لئے قیمت ایپ بھی بنائی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ گرانفروشی کی شکایت ٹال فری نمبر0800-02345پر درج کراوئی جاسکتی ہے، پرائس کنٹرول کیلئےحکومت زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہے، گرانفروشی کے خلاف شکایت آئی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر جوابدہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے  چینی  کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کردی ، ڈی سی لاہور نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب  چینی  70 روپے کی فی کلو  ہوگئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔