سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بدستور خراب،ٹیسٹ بھی نہ ہوسکے

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بدستور خراب،ٹیسٹ بھی نہ ہوسکے


اسلام آباد(صبا بجیر)سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت  میں بہتری نا آسکی ، دل کے نزدیک کلاٹ ہونے کی وجہ سےکارڈک سینٹر میں داخل ہیں دل میں موجود کلاٹ کو کھولنے کے لیئے انکے دل کا اہم ٹیسٹ ابھی تک نا ہوسکا ، آصف علی زرداری کو کمر میں شدید درد کی بھی شکایت ، ڈاکٹرز کی جانب سے آصف علی زرداری کے کمر کا ایم آر آئی کیا گیا ۔

سابق صدر کو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے پمز ہسپتال داخل کیا گیا جہاں انکے دل , بلڈ پریشر سمیت کمر درد کی فزیو تھراپی اور شگر کا علاج جاری ہے، کمر میں شدید درد کی وجہ سے آج انکی کمر کی ایم آر آئی بھی کی گئی اور فزیو تھراپی بھی جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انکو کمزوری کی کافی شکایت ہے جسکی وجہ سے ٹیسٹ کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت خرابی کی وجہ سے پچھلے دو ہفتے سے زائد پمز ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹروں کی 6 رکنی ٹیم نے انکا تفصیلی جائزہ لیا اور انکے مکمل ٹیسٹ ہونے تک ہسپتال میں رکھنے کا امکان ہے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer