اہل کراچی کیلئے بری خبر

اہل کراچی کیلئے بری خبر


کراچی ( 24نیوز )اہل کراچی کیلئے ایک بار پھر بری خبر آگئی،شہرقائد میں سورج کا پارہ آج ہائی رہے گا، محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا، محکمہ موسمیات نے آج پارہ چالیس ڈگری پرجانے کی پیش گوئی کردی ہے ۔
کراچی میں ایک بار پر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شدید گرمی نے شہریوں کے ہوش ٹھکانے لگادئیے، آج سورج کا پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر کا درجہءحرارت 39.5 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو? کے سبب آج بھی حبس برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہواﺅں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جون، اکتوبر اور نومبر میں سطح سمندر کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔