’’میں آپ کی منتظر ہوں‘‘

’’میں آپ کی منتظر ہوں‘‘


24نیوز: شاہ رخ خان کا کون فین نہیں ہوگا،نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی مداح نکلیں، اور ان کے خوابوں میں سے ایک اور خواب پورا ہونے جا رہا ہے،  وہ شاہ رخ خان سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات بھی کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان سے ملاقات کا شوق کس لڑکی کو نہ ہوگا جہاں شاہ رخ خان کے بہت سے فینز ہیں وہیں نوبیل انعام یافتہ مالالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں،ملالہ یوسفزئی اِس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کالج میں زیرتعلیم ہیں۔

نومبر 2016 میں ملالہ کے کالج کے پرنسپل ایلان رس برجر نے شاہ رخ خان کو طلبہ سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔   گزشتہ روز ملالہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ وہ بھی ان کی منتظر ہیں،  جس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ طلبہ سے خطاب اور ملالہ سے ملاقات ان کے لیے اعزاز ہوگا۔ بالی وڈ کنگ نے مزید لکھا کہ وہ اپنی ٹیم کو یہ ملاقات جلد از جلد شیڈول کرنے کے لیے کہیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں اور کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں، انہیں فرانسیسی حکومت کی طرف سے آرڈر آف دی آرٹس اینڈ لٹریچر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے، علاوہ ازیں بالی وڈ کنگ کو یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر سے اعزازی ڈاکٹریٹ اور یونیورسٹی آف ایڈن برگ سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جاچکی ہے۔