ملک سے گندگی صاف کرینگے:عمران خان


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے ”صاف اورسرسبزپاکستان“تقریب سے کرتے  کہا ہے کہ ملک میں کچرے کا مسئلہ ہے،گندگی ہے اسے صاف کرینگے،نیا پاکستان ،نئی سوچ کا نام ہے ،ہمیں عوام کو شعور دینا ہے،عوام کیلئے ٹوائلٹس بنائیں گے،ایک وٹس نمبر ہوگا جس پر لوگ بتائینگے کہ ٹوائلٹ صاف نہیں ہے ،اس شکایت پر ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ صفائی مہم کیلئے بچوں کو تربیت دی جائیگی،اس میں سکول،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو شامل کیا جائے گا،میڈیا پرسز،شوبز کے لوگ بھی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں،انہوں نے بھارت ودیگر ممالک کی مثال دی۔

پاک چین دوستی خارجہ پالیسی کا اہم ستون 

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیرپاور ڈویڑن عمر ایوب اور وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اجلاس میں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس دوران وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاری کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی سدابہار اور مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور پائیدار بنائیں گے۔