وزیر اعظم عمران خان نے اپنوں کو نوازنے کا پروگرام بنا لیا

وزیر اعظم عمران خان نے اپنوں کو نوازنے کا پروگرام بنا لیا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے اپنوں کو نوازنے کا پروگرام بنا لیا،وفاقی حکومت نے من پسند بیوروکریٹس کو نوازنے کیلئے تیاری پکڑ لی ،سینئر بیوروکریٹس کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 کے سینئر افسروں کی فہرستیں وزیراعظم آفس بھجوادیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ہی وعدوں کی نفی کرنی شروع کردی،وفاقی حکومت کی من پسند بیوروکریٹس کو نوازنے کی تیاری پکڑ لی،سینئر بیوروکریٹس کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا پہلا اجلاس جلد متوقع ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 کے سینئیر افسران کی فہرستیں وزیر اعظم آفس کو بھجوادیں،ہائی پاور بورڈ میں ایڈمنسٹریٹو، پولیس، سیکرٹریٹ سمیت دیگر گروپس کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں ترقی پانے والے افسران کو صوبوں اور وفاق میں اہم زمہ داریاں بھی دی جائیں گی۔