قلات کے نوجوان کا عظیم کارنامہ

قلات کے نوجوان کا عظیم کارنامہ


   (24 نیوز) قلات سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان نےچوری کی روک تھام کے لیے دو سال کی محنت کے بعد ایک حساس ڈیوائس ایجاد کرلی، ڈیوائس کا نام شاپ ٹریکر رکھ دیا گیا۔                 

تفصیلات کے مطابق ڈیوائس کو دکان، گاڑی یا گھر میں نصب کرنے سے کوئی بھی شخص آپ کی دکان گاڑی یا گھر سے چوری کرنے کی کوشش میں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگائے گا تو یہ ڈیوائس آپ کے سیل نمبر پر فوری کال کرنا شروع کریگا، اور اس وقت تک کال جارہی رکھے گا، جب تک متعلقہ شخص اس دکان گھر یا گاڑی میں موجود رہے گا۔

  ڈیوائس بنانے والے نوجوان فاروق یٰسین کا مزید کہنا تھا کہ ان کے   علاقے میں رات کے وقت چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا، اس دوران اس کے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ کوئی ایسی   ڈیوائس بنائی جائے جو چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں کار آمد ثابت ہو، جس پر نوجوان کی دوسال کی محنت  رنگ  لائی اور وہ  ایک انتہائی حساس ڈیوائس بنانے میں کامیاب ہو گیا، ڈیوائس گاڑی پر ہاتھ لگانے یا دوکان میں رکھی کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے سے فوری طور پر حرکت میں آتا ہے، شاپ ٹریکر ڈیوائس کے زریعہ کوئی بھی شخص اپنی موٹر سائیکل کو 500 کلو میٹر دور سے بہ آسانی اسٹارٹ اور بند کر سکتا ہے۔ ڈیوائس کے لگانے سے ایک دوکان میں چور رات کو نقب لگاتے ہوئے پکڑے بھی گئےتھے۔

قلات کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ فاروق یٰسین جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر کے مواقعے فراہم کیے جائیں، تا کہ ایسے نوجوان قوم اور ملک کے لیے فخر کا باعث بنتے رہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔