تھوڑاصبرکریں ابھی پہلی سیریزتھی، مصباح الحق

تھوڑاصبرکریں ابھی پہلی سیریزتھی، مصباح الحق


لاہور(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم سے شکست پر مایوسی ہوئی ہے، ٹیم میں رہنے کے لئے ہر کھلاڑی کو کارکردگی دکھانا ہوگی ، سری لنکن بلے باز بنوکا راجا پکسا کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا ہے۔

قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف شکست کی ذمہ داری قبول کرلی اور پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی،  کہتے ہیں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔تھوڑاصبرکریں ابھی پہلی سیریزتھی، ہمیں ٹیم کی کارکردگی بہتری بنانےکی ضرورت ہے۔آسٹریلیاکی سیریزسےپہلےخامیوں کودورکرناہوگا۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کی کارکردگی کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ ماضی میں دونوں نے اچھی کارکردگی دکھائی جس پر ان کو موقع دیا، کپتان کے اعتماد سمیت مسائل ہیں جن کا حل تلاش کریں گے

مین آف دی میچ سری لنکن بلے باز بھانوکا راجا پکسا نے کہا کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم کو اس کے ہوم گراونڈ پر شکست دے کر بہت خوشی ہوئی،ہماری ٹیم نے اچھا کھیل کر خود کو منوایا۔سری لنکن کھلاڑی نے کہا کہ لاہور میں کھیل کر بہت اچھا لگا اور لوگوں نے بہت پیار دیا ہے جسے مدتوں یاد رکھوں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer