معمر قذافی کو کیوں قتل کرایا گیا؟ خفیہ ای میلز منظرعام پرآگئیں

معمر قذافی کو کیوں قتل کرایا گیا؟ خفیہ ای میلز منظرعام پرآگئیں


(24 نیوز) ای میلزکے مطابق فرانس افریقی ممالک میں اپنی مالی دھاک برقرار رکھنا چاہتا تھا، معمرقذافی افریقا میں فرانس کا غلبہ ختم کرنا چاہتے تھے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی 2016ء میں سامنے آنے والی خفیہ ای میلز کا حصہ محکمہ خارجہ نے جاری کیا ہے، جاری کردہ ای میلز کی تعداد تین ہزار ہے، ان خطوط کو پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ان میں اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ مغربی ممالک نے نیٹو کو معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے استعمال کیا۔

نیٹو کی جانب سے قذافی کا تختہ الٹنا عوام کی فلاح کیلئے کیا جانے والا اقدام نہیں تھا، بلکہ اس کا مقصد قذافی کو سونے کی بنیاد پر افریقی خطے میں فرانسیسی اور یورپی کرنسی کی طرح مقامی مشترکہ کرنسی متعارف کرانے سے روکنا تھا۔

اپریل 2011 میں ہلیری کلنٹن کو ان کے مشیر نے ’’فرانس کا کلائنٹ اور قذافی کا سونا‘‘ کے عنوان سے ای میل بھیجی جس میں واضح طور پر مغربی ممالک کے بہیمانہ ارادوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔

ای میل میں لکھا تھا کہ فرانس کی قیادت میں نیٹو افواج کی لیبیا میں کارروائی کا مقصد تیل کا زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنا اور ساتھ ہی قذافی کے اس دیرینہ منصوبے کو ناکام بنانا تھا جس کے تحت وہ افریقا میں فرانس کا غلبہ ختم کرنا چاہتے تھے، قذافی کے طویل عرصہ تک ترجمان رہنے والے موسیٰ ابراہم نے روسی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمر قذافی کو اس لئے راستے سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ افریقا سے غیر ملکی استحصال کا خاتمہ چاہتے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer