وزیراعظم عمران خان کی چائنہ میں کاروباری افراد سے ملاقات، بڑی خوشخبری آگئی

وزیراعظم عمران خان کی چائنہ میں کاروباری افراد سے ملاقات، بڑی خوشخبری آگئی


بیجنگ(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کی  بیجنگ میں چائنہ گیزوبہ گروپ کے چیئرمین کی ملاقات،  گیزوبہ گروپ نے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری پرآمادگی کا اظہار کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان سے لانگ مارچ ٹائر کمپنی کی سی ای او  لیچنگ وین , چیئرمین آف بورڈ اورینٹ ہولڈنگز گروپ اور چیئرمین چائنہ گیزوبہ گروپ کی ملاقاتیں ہوئی ہیں. ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو بختیار بھی ملاقات میں شریک تھے.شیخ رشید، عبدالرزاق داود، ندیم بابر اور سید زبیر حیدر گیلانی بھی موجود تھے.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین گئے ہیں جہاں وہ  چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ایم ایل ون اورسی پیک منصوبوں پربات چیت ہوگی،متعددمفاہمتی یاد داشتوں پربھی دستخط ہوں گے۔اس کے علاوہ چینی حکام سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کریں گے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔