ڈینگی کے وار جاری،مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی

ڈینگی کے وار جاری،مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی


اسلام آباد(24 نیوز) اسلام آباد،راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔راولپنڈی میں ڈینگی اب تک 40قیمتی جانیں لے چکا ہےجبکہ پمز میں ایک کائونٹر ہونے کی وجہ سے مریض واپسی پر مجبور، ڈینگی کنٹرول سیل نے سہولیات کا بھانڈاپھوڑ دیا۔

راولپنڈی میں ڈینگی کاخطرہ برقرار، مچھر کے شہریوں پرحملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید175شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے،اب تک 5700 سے زائد شہری ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں، ڈینگی اب تک 40قیمتی جانیں لے چکا ہے جبکہ اسلام آباد کے تمام سرکاری .ہسپتال بھی ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے،ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان کے باعث مریض لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں۔

اسلام آباد کا جی سیکٹر ہائی رسک ایریا قرار ہونے کے باوجود ڈینگی کنٹرول نا ہوسکا مریضوں کی مشکلات بڑھنے لگی،ایک طرف وزارت صحت کے روز روز کے ڈینگی کے اجلاس میں سب اچھا دکھانے کے دعوے تو دوسری جانب ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی نے سب اچھا ہے کا راز افشاں کر دیا اب صرف موسم بدلنے کا انتظار ہے کہ کسی طرح ڈینگی کنٹرول ہوسکے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer