امریکا نے 28 چینی ادارے بلیک لسٹ کردئیے

امریکا نے 28 چینی ادارے بلیک لسٹ کردئیے


واشنگٹن(24 نیوز) امریکا نے 28 چینی ادارے بلیک لسٹ کردئیے۔

امریکا نے چین کے صوبے سنکیانگ میں اویغور برادری کے افراد سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں 28 چینی اداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔اب یہ ادارے اینٹٹی لسٹ کہلانے والی فہرست میں شامل کر دئیے گیے ہیں اور یہ اب وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر امریکی کمپنیوں سے مصنوعات نہیں خرید سکیں گے۔

ان 28 اداروں میں سرکاری ادارے اور نگرانی کے آلات کی تیاری میں مہارت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنیاں شامل ہیں،ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ امریکا نے چینی اداروں پر تجارتی پابندی عائد کی ہے،اس سے پہلے مئی میں ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک ہواوے کو بھی اس کی مصنوعات کے حوالے سے سکیورٹی خدشات پر اینٹٹی لسٹ میں شامل کر دیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer