وزیر اعظم کا دورہ چین سے لازوال دوستی کو مضبو ط بنائے گا:فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کا دورہ چین سے لازوال دوستی کو مضبو ط بنائے گا:فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد(24 نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ چین سے لازوال دوستی کو مضبو ط بنائے گا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے، فردوس عاشق اعوان جس کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔یہ دورہ معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔  وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کرینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں تشویشناک صورتحال پر چینی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی تاریخی فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer