کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا: وزیرداخلہ اعجاز شاہ

کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا: وزیرداخلہ اعجاز شاہ


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ جب تک عوام کا اس حکومت پر اعتماد رہے گا تب تک کوئی مائی کا لعل اس حکومت کو نہیں نکال سکتا۔

وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے اوورسیزپاکستانی سہولت کاؤنٹرکا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلیو ایریا میں دفعہ 144نافذ ہے میں سمجھتاہوں مولانا فضل الرحمان 27اکتوبراسلام آباد نہیں آئیں گے، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے۔  عمران خان اسلام آبادآئے تو وہ وقت اور تھا ۔ صحیح وقت پرغلط کام بھی چل جاتاہے۔ یہ جو اسلام آباد آرہے ہیں ملک کےخلاف آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کو پاکستان کی عوام لے کر آئی ہے اور جب تک عوام کا اعتماد رہے گا اس وقت تک کوئی مائی کا لعل اس کو نہیں نکال سکتا۔ جب تک حکومت کی ڈیلیوری ٹھیک رہے گی اسے ستوں خیراں ہے۔ جب تک عوام سمجھے گی کہ یہ حکومت کرپٹ نہیں ہے تب تک کسی کے کہنے پر کوئی حکومت نہیں گر اسکتا۔ 

مدارس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ نہ کوئی مدارس کو چھیڑ رہاہے نہ مدارس کے نصاب کو چھیڑ رہاہے,  حکومت چاہتی ہے مدرسے کا طالبعلم صرف امام مسجد نہیں ہر ملازمت کیلیے اہل ہو، مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا، صرف وہ کتابیں شامل کیں جس سےطالبعلم وکیل،ڈاکٹر بن سکیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔