پولی کلینک ہسپتال میں خواتین کو ہراساں کرنے کا نوٹس،انکوائری کا حکم

پولی کلینک ہسپتال میں خواتین کو ہراساں کرنے کا نوٹس،انکوائری کا حکم


اسلام آباد(24 نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں خواتین کو حراساں کرنے کا نوٹس لے لیا ، چیف کمشنر کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا، چیئرمین کمیٹی رحمان ملک کہتے ہیں سچائی آنے پر حراسان کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

خواتین نے سینیٹ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پیش ہوکر درخواست پیش کی،آیا پولی کلینک نے کمیٹی کو بتایا کہ مجھے کافی عرصہ سے عبدالوحید سیکورٹی آفیسر اور سپروائزر افسر خان حراساں کر رہے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے پولی کلینک اسپتال میں خواتین ملازمین کو حراسان کرنے پر چیف کمشنر کو فوری انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیے،چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سچائی آنے پر حراسان کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر شیخ عتیق کی زیر صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ پولی کلینک امیں خواتین کو حراساں کرنے کی انکوائری کرے،کمیٹی نے بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قراداد میں بھارتی مظالم و کرفیو کی شدید مذمت اور اقوام متحدہ سے فوری کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer