آزادی مارچ پرتمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرآگئیں

آزادی مارچ پرتمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرآگئیں


اسلام آباد(24 نیوز) آزادی مارچ میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہونگی، بڑا فیصلہ سامنے آگیا، متحدہ اپوزیشن نےحکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔

رہبر کمیٹی اجلاس میں چارنکات پر اتفاق کی صورت میں تمام جماعتوں نے شرکت کی حامی بھری،  فوج کی نگرانی کے بغیر فوری انتخابات، اسلامی دفعات کا تحفظ اور جمہوری اداروں کی آزادی پر تمام جماعتیں متفق ہوگئیں۔ رہبر کمیٹی نے ایک بار پھر ویراعظم سے استعفی مانگ لیا، اکرم درانی کہتے ہیں حکومت کو چلتا کرینگے، مزید وقت نہیں دینگے۔

بی این پی مینگل کے بھی جمعیت علمائےاسلام ف سے رابطے بحال ہوگئے، نواب لشکری رئیسانی نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،27 اکتوبر کے اسلام آباد مارچ اور دھرنے پر مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب جےیوآئی ف نے بھی حکومتی نوٹس پر جوابی کارروائی کردی، تحریک انصاف کےرہنما عامرلیاقت کوٹویٹس پر لیگل نوٹس بجھوادیا، نوٹس میں پانچ ارب روپےہرجانے کا دعوی اور معافی مانگنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے اجلاس میں آزادی مارچ پردلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، مولانا عطاالرحمان نے کہا انہیں آزادی مارچ میں ٹرین کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس پر تمام ارکان کے قہقہےلگ گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer