کرکٹ مداحوں کیلئے خوشخبری،ڈی ویلیئرز نےپی ایس ایل کھیلنے کی حامی بھر لی

11:43 AM, 8 Sep, 2018

لاہور (24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے جنوبی افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرزنے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، جس میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان سپرلیگ بہت کم عرصے میں دنیا کی بہترین لیگ کے طور پہ ابھری ہے، مجھے گزشتہ سالوں میں پاکستان سپر لیگ لیگ کے کچھ میچز ٹی و ی پر دیکھ کر بہت مزہ آیا ۔ پی ایس ایل 2019 کا ایڈیشن مختلف ہو گا کیونکہ میں بھی اسکا حصہ بننے جا رہا ہوں۔ آپ سے ٹورنامنٹ میں ملاقات ہو گی، اے بی ڈی ویلیئر نے اپنے پیغام کے آخر میں اردو میں پاکستانیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز نے اسی سال انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔

مزیدخبریں