پاکستانیوں کیلئے بڑی مشکل ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

پاکستانیوں کیلئے بڑی مشکل ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا


کراچی( 24نیوز ) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے جنوبی حصوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے انتہائی کم بارشوں کے باعث سندھ کے مختلف علاقے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں، ملک کے جنوبی حصوں مین خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا،جولائی اور اگست کے مہینے میں کم بارشوں کی وجہ سے پاکستان کے جنوبی حصے خشک سالی کا شکار ہیں۔

خشک سالی کے باعث سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے جن میں میں تھر پارکر، مٹیاری، جیکب آباد، حیدرآباد، دادو،قمبر ،شہدادکوٹ اور عمر کوٹ شامل ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے کچھ حصوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ کراچی بھی خشک سالی کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کے کئی شہروں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کی وجہ سے بورنگ بھی نیچے جانے لگی ہے، پانی کی سطح گرنے کے باعث بھی پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے، اگر صورتحال ایسی رہی تو جنوبی حصوں میں خشک سالی شدت اختیار کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے یہ دوسرا الرٹ جاری کیا ہے اس سے قبل جون میں خشک سالی سے متعلق پہلا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔