"حکومت نے سموگ کے خاتمے کا حل ڈھونڈ نکالا"



لاہور(24نیوز) حکومت نے سموگ کے خاتمے کیلئے ابھی سے کوشش کرنا شروع کردی، محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے خاتمے کیلئے بھٹے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کوکنٹرول کرنےکیلئےمحکمہ ماحولیات پنجاب نے 20اکتوبرسے31دسمبرتک تمام بھٹے بندرکھنےکاحکم دے دیا ، ضلع لاہورکی حدودمیں واقع بھٹوں کےمالکان کونوٹسزجاری کردیئے گئے .

ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والےبھٹوں کے کام کی اجازت ہوگی، سال2019تک تمام بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کیاجائےگا، زگ زیگ ٹیکنالوجی سےاینٹوں کی پیداواربھی بڑھ جاتی ہے، 20اکتوبرسے31دسمبرتک بھٹےبندنہ رکھنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔