نئے پاکستان میں فوری انصاف' شیریں مزاری نے سخت ایکشن لے لیا

12:45 PM, 8 Sep, 2018

اظہر تھراج
Read more!

اسلام آباد ( 24 نیوز) نئے پاکستان میں فوری انصاف'وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے گھریلو ملازمہ پر مالکن کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمسن ملازمہ پر مالکن کے بیہمانہ تشدد کی وڈیو منظرعام آنے پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپیل کی ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کی نشاندہی کی جائے، تاکہ اس ظالمانہ رویے کےخلاف کارروائی کی جاسکے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کی مالکن ایک چھوٹی سی بچی کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہےاور مسلسل بچی پر تھپڑوں کے وار کررہی ہے۔

یاد رہے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ایک جج کی بیوی نے طیبہ نامی کم عمر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا،ایسے کئی واقعات میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

مزیدخبریں